سندھ کے بیراج پانی کی قلت کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کے بیراج پانی کی قلت کا شکار
سندھ کے بیراج پانی کی قلت کا شکار

سندھ کے بیراج پانی کی قلت کا شکار ہوگئے۔ بیراجوں پر پانی کی قلت میں مزید اضافہ سامنے آگیا، سندھ میں مجموعی پانی کی کمی 64 سے 66 فیصد تک پہنچ گئی۔

انچارج کنٹرول روم سکھر نے بتایا کہ گڈو بیراج پر 24 گھنٹوں میں 3 ہزار کیوسک پانی کم ہوا، جبکہ سکھر بیراج پر پانی میں 2 ہزار کیوسک کی کمی سامنے آئی۔

اس حوالے سے مزید ان کا کہنا تھا کہ کوٹری بیراج، نارا، روہڑی اور کیرتھر کینال میں پانی کی فراہمی مزید کم کردی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ رائس کینال اور دادو کینال میں بھی پانی کی فراہمی کو مزید کم کیا گیا ہے۔

 

Related Posts