ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز آج سے ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز آج سے ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی ایک رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں بدھ کی شام ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 15جون سے 23 جون تک بھمبر، کوٹلی، میر پور، پونچھ، باغ، حویلی، ہٹیاں، مظفر آباد، نیلم ویلی، استور، غذر، گلگت، دیامیر، ہنزہ اور اسکردو میں تیز آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 21 جون اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نارووال میں آندھی کے ساتھ ساتھ تیز بارش کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پرویز مشرف کس مقدمے میں مطلوب ہیں، کیا اُن کی وطن واپس ممکن ہے؟

مزید برآں 17 سے 20 جون  تک ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، خانپور اور رحیم یار خان میں آندھی، بارش کا امکان ہے، 17 جون سے 19 جون کے دوران سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Related Posts