اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے کیلئے رشکئی خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) آج پہنچیں گے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے ایک روزہ دورے کیلئے جائیں گے۔ اس موقعے پر وزیر اعظم کو سی آر بی سی چین کی جانب سے رشکئی زون کی تعمیر و ترقی پر بریفنگ دی جائے گی۔
ہمارے اوپرامریکا نے چوروں کے ٹولے کومسلط کیا،عمران خان