انسٹاگرام نے بچوں کے تحفظ کیلئے نیا فیچر جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسٹاگرام نے صارفین کی سہولت کیلئے اہم فیچر متعارف کروادیا
انسٹاگرام نے صارفین کی سہولت کیلئے اہم فیچر متعارف کروادیا

کیلیفورنیا: فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے بچوں کی نگرانی کرنے کیلئے ایک منفرد فیچر جاری کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں مالی سال میٹا نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے سے والدین اپنے بچوں کے سوشل میڈیا نیٹ ورک کی نگرانی کرسکیں گے۔

حال ہی میں میٹا نے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام استعمال کرنے والے نوجوانوں اور والدین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ یہ نئے فیچرز والدین کو انسٹاگرام کے استعمال کے اوقات میں حد لگانے کا اختیار دے کر فوٹو شیئرنگ ایپ کا مزید کنٹرول سونپ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ماضی کا مقبول انٹرنیٹ ایکسپلوررآج ہمیشہ کیلئے بند ہوجائیگا

میٹا کے مطابق فی الحال یہ پیرنٹل کنٹرول امریکا میں جاری کیا گیا ہے، جو بعد میں جاپان، برطانیہ اور آسٹریلیا میں جاری کردیا جائے گا۔ یہ فیچر عالمی سطح پر سال کے آخر تک دستیاب ہوں گے۔

انسٹاگرام نے اپنا پہلا پیرینٹل کنٹرول مارچ میں جاری کیا تھا جس میں والدین کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ دیکھ سکیں کہ ان کے بچے ایپ پر کتنا وقت صرف کر رہے ہیں۔ اس فیچر کے مطابق والدین وقت کا تعین کرتے ہوئے یہ دیکھ سکتے تھے کہ ان کے بچے اس کی کتنی پیروی کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں بچے والدین کو اپنے ساتھ پیش آنے والے نامناسب رویے کے متعلق بھی آگاہ کرسکتے تھے۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ میں والدین کو بچوں سے اس فیچر کے اطلاق کی اجازت لینی ہوگی اور اس کے لیے بچے انہیں دعوت بھیجیں گے۔ بچے اس کنٹرول کو کسی بھی وقت ختم بھی کر سکتے ہیں لیکن ایسا کرنے کا نوٹیفیکیشن ان کے والدین کو چلا جائے گا۔

Related Posts