پرویز مشرف کی صحت خراب، وطن واپسی کیلئے رابطہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرویز مشرف کی صحت خراب، وطن واپسی کیلئے رابطہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر
پرویز مشرف کی صحت خراب، وطن واپسی کیلئے رابطہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سابق صدر، سابق چیف ایگزیکٹو آف پاکستان اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحت خراب ہے، ان کی واپسی کیلئے ان کے اہلِ خانہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے۔ ان کی وطن واپسی کیلئے ان کے خاندان سے رابطہ کیا گیا ہے۔ واپسی کا فیصلہ ان کے خاندان اور ڈاکٹرز نے کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف کا دورہ چین بہت اہمیت کا حامل تھا، ترجمان پاک فوج

بیان میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ حکومتی سطح پر پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر کام ہورہا ہے۔ ہم نے بڑی فوجی مشقوں کو بھی چھوٹے پیمانے پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی مشقیں قریبی علاقوں میں کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے 1999 میں اقتدار کی باگ ڈور سنبھالی اور 21 نومبر 2002 کو چیف ایگزیکٹو آف پاکستان کا عہدہ چھوڑ دیا۔ نومبر 2007 میں انہوں نے آرمی چیف کی حیثیت سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی۔ صدرِ پاکستان کا عہدہ اگست 2008 کو چھوڑا۔

سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو صدرِ پاکستان کی حیثیت سے معتدل روشن خیالی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ جیسے تصورات متعارف کرانے کیلئے جانا جاتا ہے۔ ان کے دور میں متعدد دہشت گرد تنظیموں کو واضح طور پر کالعدم قرار دیا گیا اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا آغاز کیا۔

Related Posts