صوبائی کابینہ نے سندھ کا 1710ارب کا ٹیکس فری بجٹ منظور کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبائی کابینہ نے سندھ کا 1710ارب کا ٹیکس فری بجٹ منظور کرلیا
صوبائی کابینہ نے سندھ کا 1710ارب کا ٹیکس فری بجٹ منظور کرلیا

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ نے سندھ کا 1710ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ نے آج سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے سے قبل صوبائی کابینہ اجلاس کی صدارت کی جس میں 1ہزار 710ارب روپے کے ٹیکس فری بجٹ کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اسمبلی اجلاس میں بجٹ پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ یہ بجٹ غریبوں کا ہے۔ پسماندہ طبقے کے سماجی تحفظ اور معاشی استحکام کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ بجٹ اسٹیک ہولڈرز اور کابینہ اراکین کی معاونت سے بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں شعبۂ صحت سمیت دیگر شعبوں کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے۔

مہنگے ترین مگر مفت علاج سے پاکستان مستفید ہوسکے گا۔کینسر کے مفت علاج کیلئے سندھ کے بجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے۔ نئے کاروبار اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے خدمات پر جی ایس ٹی کی شرح 3فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں بھی بجٹ آج پیش کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز حمزہ شہباز کی زیرِ قیادت پنجاب حکومت تاریخ میں پہلی بار بجٹ پیش کرنے میں ناکام رہی۔ اراکین اسمبلی ہال پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

Related Posts