امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں کے سرکس میں ناچ رہی ہے،  شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں الیکشن نہ ہوئے تو جھاڑو پھر جائے گا، مقتدر حلقوں سے اپیل ہے کہ نئے انتخابات کرائیں، شیخ رشید
ملک میں الیکشن نہ ہوئے تو جھاڑو پھر جائے گا، مقتدر حلقوں سے اپیل ہے کہ نئے انتخابات کرائیں، شیخ رشید

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں کی سرکس میں ناچ رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں کی سرکس میں ناچ رہی ہے۔ غریب بد حال اور دل برداشتہ ہو گیا ہے، اسمبلیاں کھیل تماشا بن گئی ہیں۔ اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقا کا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وزیر خزانہ عنقریب ایک مرتبہ پھر پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں۔ اسٹاک ایکسچینج 7 ارب ڈالر، فارن ترسیلات اور فارن ریزرو نیچے آ گئی ہیں۔ قبر کا ریٹ بھی 7 سے 15 ہزار روپے ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کا اعتراف کر لیا۔حامد خان

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری  اور شہباز شریف کے تمام کیسز کا ریکارڈ محکموں سے غائب کر دیا گیا ہے۔آصف زرداری ق لیگ کے 2 وزرا کو ساتھ رکھنے کے لیے چودھری شجاعت کے پاس جاتے ہیں۔

Related Posts