منحرف ارکان کے معاملے پر پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن میں ٹھن گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن میں ٹھن گئی، پی ٹی آئی نے اپنے منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنسز خارج کرنےکا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

پارٹی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل فرید چوہدری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں الیکشن کمیشن کا ریفرنس خارج کرنے کا فیصلہ فوری طور پر کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 11 مئی 2022 کو قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز کو خارج کردیا تھا۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز خارج کرنے کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کے سامنے تمام ثبوت موجود تھے پھر بھی عدم شواہد کی بنیاد پر ریفرنسز خارج ہوئے، الیکشن کمیشن کو جمہوریت کی بقا کیلئے ہارس ٹریڈنگ اور فلور کراسنگ کے خلاف فیصلہ دینا چاہیے تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن اور  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو فریق بنایا ہے۔ 

Related Posts