گلگت کے لالک جان اسٹیڈیم میں جاری عالمی پروفیشنل باکسنگ فیسٹیول میں محمد آصف ہزارہ نے ڈبلیو بی اے (ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن) کا ساؤتھ سپر فلائی ویٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پروفیشنل باکسنگ ایونٹ میں آصف ہزارہ نے انڈونیشیا کے باکسر رضی اکبر کو 10ویں راؤنڈ کے مقابلے میں شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا جس پر متعدد مشہورومعروف شخصیات نے ان کو مبارکباد دی۔
ستر سالہ نسیم الدین نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا
اپنے ایک بیان میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد آسف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کھیلوں کے مقابلوں میں بہت باصلاحیت ہیں جن کو حوصلہ افزائی اور بہتر تربیت کی ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کا مزید نام روشن کرسکیں۔
ایک اور پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھی ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کا ایشیا ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہوں نے تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے حریف باکسر کو ناک آؤٹ کردیا جس سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن ہوا۔
Allhamdullah WBA south Asian tittle.. thanks you Gilgit Baltistan for huge support. #TeamWazeer #Boxer #GilgitBaltistan #Redsun #WBA #Asia #ABF #Title #Champion #???????? pic.twitter.com/MY0XpoMzaY
— Syed Asif Hazara (Official) (@syed_hazara) June 11, 2022