موجودہ حکومت انتخابی مہم بھی نہیں چلا سکے گی، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے لیے الیکشن جیتنا ناممکن ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  موجودہ حکومت کے لیے انتخابی مہم چلانا بھی مشکل ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں، حکومت نے ہم پر ایف آئی آر کاٹی ہیں تاکہ کسی کو کبھی بھی جیل میں ڈال سکیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں تبدیلی پر سپریم کورٹ میں جا رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سارا ملک اور ادارے ٹرائل پر ہیں، عوام اداروں کی طرف دیکھ رہے ہیں، اگر پُرامن احتجاج کا حق نہیں تو کہہ دیں کہ ملک میں جمہوریت ختم ہوگئی۔

عمران خان نے کہا کہ ساری قوم نیوٹرلز کی طرف دیکھ رہی ہے، پُرامن احتجاج کروں گا، دیکھتے ہیں جمہوری حق کو تسلیم کیا جاتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بائیڈن انتظامیہ افغانستان میں پھنس گئی تھی۔ کبھی امریکا مخالف نہیں رہا، ٹرمپ سے اچھے تعلقات تھے۔

سابق وزیراعظم نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کورونا کی وجہ سے رکا ہوا تھا۔

Related Posts