انڈین اپوزیشن رہنما سونیا گاندھی علالت کے باعث ہسپتال میں داخل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کی مرکزی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس المعروف کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو کورونا وائرس سے متعلقہ مسائل کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری رندیپ سنگھ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سونیا گاندھی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2 جون کو سونیا گاندھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

سونیا گاندھی سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کی بیوہ اور پارٹی کی طویل المدت صدر ہیں۔

کانگریس پارٹی کو دوبارہ بحال کرنے کا سہرا 76 سالہ سونیا گاندھی ہی کو جاتا ہے کیونکہ 2004 کے انتخابات میں پارٹی نے حیران کن کامیابی حاصل کی تھی۔

الیکشن میں کامیابی کے بعد وہ وزیراعظم بن سکتی تھیں لیکن انہوں نے یہ اعلیٰ ترین منصب ماہرِ معاشیات منموہن سنگھ کو تفویض کیا۔

Related Posts