کراچی: وزیرِ بلدیات سندھ سیّد ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی کے ناراض رکنِ قومی اسمبلی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی موت کے بعد ہمیں سوچنا ہوگا کہ کیا واقعی ہم مسلمان ہیں؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ دوسروں کو بد تر، خود کو برتر دکھانا بہت آسان کام ہے۔ عامر لیاقت حسین کی موت کے بعد بحیثیت مسلمان قوم ہمیں سوچنا ہوگا۔
عامر لیاقت کی موت کی تحقیقات، نمونے لیبارٹری بھیج دئیے گئے
ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ بلدیات سندھ نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ کسی بھی الزام کو بغیر تصدیق کیے آگے بڑھانا کیا واقعی نبئ کریم ﷺ کی تعلیم ہے؟ کیا واقعی ہم اس کی امت ہیں جسے رحمت بنا کر بھیجا گیا یا ہمارے درمیان یہ منافقین بھی کوئی امریکی سازش ہے؟
دوسروں کوبدترخود کوبرتر دکھانابہت آسان کام ہے۔عامرلیاقت کی موت کےبعد بحیثیت ایک مسلمان قوم ہمیں سوچناہوگاکہ کسی بھی الزام کوبغیر تصدیق آگے بڑھانا کیاواقعی نبی کریم ص کی تعلیم ہے کیاواقعی ہم اُس کی امت ہیں جسے رحمت بناکر بھیجا گیا یاہمارے درمیان یہ منافقین بھی کوئ امریکی سازش ہے
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) June 12, 2022
خیال رہے کہ رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ملک کی نامور شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا اور اس موقعے پر ان کے انتقال میں سوشل میڈیا کے کردار پر بھی بحث ہوئی۔
قبل ازیں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی وفات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و ٹی وی میزبان وسیم بادامی کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی وفات جس طرح ہوئی، اس میں سوشل میڈیا کا کردار نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ اس پر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔