ملتان: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کا اکنامک سروے ہمارے دور کی معیشت کی تعریف کر رہا ہے، وہ خود کہہ رہے ہیں کہ ملک دیوالیہ کے قریب ہے۔
شاہ محمود قریشی کا ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول کہتے تھے یہ پی ٹی آئی ایم ایف ہیں، آپ تو نہیں ہیں، تو آئی ایم ایف کو مسترد کردو،شاہد خاقان عباسی پیٹرول کی قیمت مزید بڑھانیکی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ہی سرکاری امیدوار فنڈز کا اعلان کر رہے ہیں، ٹرانسفر پوسٹنگ ہو رہی ہیں لیکن سرکاری امیدوار کے خلاف حریفوں کا نقطہ نظر نہیں سنا جا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں کچھ حرف آخر نہیں، سراج الحق ہمارے ووٹوں پر سینیٹر منتخب ہوئے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا لانگ مارچ کی کال دے رہے ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ انتظار فرمائیے۔
مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف دینے پر غور