زمین پھٹی نہ آسمان گرا، سگے بیٹے نے پیٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگادی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زمین پھٹی نہ آسمان گرا، سگے بیٹے نے پیٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگادی
زمین پھٹی نہ آسمان گرا، سگے بیٹے نے پیٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگادی

راولپنڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب سگے بیٹے نے آگ لگا کر والدین کو قتل کرنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے اشرف کالونی میں پیش آیا، جہاں ایک ناخلف بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر والدین کو آگ لگادی، جس سے دونوں کی حالت شدید خراب ہوگئی۔

مظلوم والدین کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اُن کی جان بچانے کی پوری کوشش کی لیکن والدہ جانبر نہ ہوسکیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ والد ابھی بھی اسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے اس افسوسناک واقعے کا مقدمہ دوسرے بیٹے کی مد میں  تھانہ دھمیال میں درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے نمرہ کاظمی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

تھانے دھمیال میں درج مقدمے میں مدعی کا کہنا ہے کہ میں گھر کی بالائی منزل پر کمرے میں تھا جبکہ والد شبیر احمد، اور والدہ رفعت بی بی اور بڑا بھائی محمد وسیم جسکا والدین سے جھگڑا ہوا تھا نچلی منزل پر تھے کہ اچانک شور کی آوازیں آنے لگیں۔

مدعی نے پولیس کو بتایا کہ میں جب نیچے سے شور کی آوازیں سُن کر پہنچا تو بڑا بھائی مجھے دیکھ کر بھاگ گیا جب کمرے میں دیکھا تو والدین آگ میں جل رہے تھے۔

مقدمے کے متن کے مطابق والدین کی آوازیں سن کر اہل محلہ گھر میں داخل ہوئے اور بستروں کی مدد سے آگ بچھانے کی کوشش اور ساتھ ہی ساتھ ریسکیو 1122 کو واقعے سے متعلق مطلع بھی کیا، جنہوں نے وقوعہ پہنچ کر متاثرین کو اسپتال منتقل کیا۔

دوسری جناب ایس ایچ او تھانہ دھمیال کا کہنا ہے کہ ناخلف بیٹے وسیم کو عدالت میں پیش کرکے 4 دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا جبکہ مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کرلی گئیں ہیں۔

Related Posts