گستاخانہ بیان پر بھارتی مسلمان دہلی جامع مسجد کے باہر سراپا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گستاخانہ بیان پر بھارتی مسلمان دہلی جامع مسجد کے باہر سراپا احتجاج
گستاخانہ بیان پر بھارتی مسلمان دہلی جامع مسجد کے باہر سراپا احتجاج

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیان پر احتجاج کیا گیا ہے۔ بھارتی مسلمانوں نے بھی دہلی جامع مسجد کے باہر بھرپور احتجاج کیا ہے۔

آج جمعہ کے روز دہلی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کا اجتماع ہوا جس میں بڑی تعداد میں بھارتی مسلمانوں نے باجماعت نماز ادا کی۔ بعد ازاں گستاخانہ بیان کی مذمت میں سیکڑوں فرزندانِ توحید نے احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی ریاست میری لینڈ میں مسلح شخص کی فائرنگ، 3افراد ہلاک

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ بی جے پی کی سابق ترجمان کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی گئی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ کچھ مظاہرین کچھ دیر بعد منتشر ہوئے تاہم باقی مسلمانوں نے احتجاج جاری رکھا۔

دہلی پولیس نے بھارتی مسلم سیاستدان اسد الدین اویسی اور  متنازعہ پنڈت یاتی نرسنگ آنند سمیت 31 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ایک ایف آئی آر نوپور شرما کے خلاف بھی درج کی گئی۔

مقدمات میں نفرت پھیلانے اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ایف آئی آرز بدھ کے روز درج ہوئیں۔ ایف آئی آر میں بی جے پی کے کمار جندال اور صحافی صبا نقوی کے نام بھی شامل ہیں۔ 

Related Posts