پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری
پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری

اسلام آباد: پاکستان میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعدادمیں ایک لاکھ کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی سروے 22-2021 کے اہم خدوخال سامنے آگئے ہیں،جس کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ گھوڑوں اور خچروں کی تعداد برقرار ہے۔

اقتصادی سروے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد ایک لاکھ مزید بڑھ گئی، ملک میں گدھوں کی مجموعی تعداد 57 لاکھ تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی تاجر برادری مارکیٹ جلد بند کرنے پر آمادہ ہوگئی

اقتصادی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں تین لاکھ کا اضافہ ہوا، بھیڑوں کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 19 لاکھ تک پہنچ گئی، بکریوں کی تعداد میں 22 لاکھ کا اضافہ ہوا، ملک میں بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 25 لاکھ تک پہنچ گئی۔

سروے کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں اونٹوں، گھوڑوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، بھینسوں کی تعداد میں تیرہ لاکھ کا اضافہ ہوا، بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 37 لاکھ تک پہنچ گئی، مویشیوں کی تعداد میں 19 لاکھ کا اضافہ ہوا، تعداد 5 کروڑ 15 لاکھ سے بڑھ کر 5 کروڑ 34 لاکھ ہوگئی۔

Related Posts