پاکستان تحریک انصاف نے منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار مقصود چپڑاسی کی اچانک موت کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں نامزد مرکزی ملزم مقصود چپڑاسی دبئی میں پراسرار حالات میں انتقال کرگئے، جس نے کئی قسم کے سوالات کو جنم دے دیا ہے۔
حزب اختلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مقصود چپڑاسی اور کیس کے تفتیشی افسر ڈاکٹر محمد رضوان کے انتقال کی اصل وجہ جاننے کے لیے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ تجاویز پر غور کیلئے وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا