دعا اپنی مرضی سے فیصلہ کرے، تحریری حکم نامہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دعا اپنی مرضی سے فیصلہ کرے، تحریری حکم نامہ جاری
دعا اپنی مرضی سے فیصلہ کرے، تحریری حکم نامہ جاری

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی۔

سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق عدالت نے دعا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دی ہے۔

تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بیان حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ دعا زہرہ اپنی مرضی سے جس کے ساتھ جاناچاہے یارہنا چاہے، وہ رہ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دعازہرہ خود ٹیکسی میں بیٹھ کر گھر سے بھاگی تھی، والدہ ظہیر احمد

عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو کیس کا ضمنی چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا جبکہ کیس کی کارروائی کے دوران تفتیشی افسر نے دعا زہرہ کی عمر کے تعین سے متعلق سرٹیفیکٹ اور رپورٹ بھی سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام شواہد کی روشنی میں اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا، دعا کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنا سندھ حکومت کی صوابدید ہے ، ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالتی حکم کے بعد دعا زہرہ کا میڈیکل کیا گیا تھا جس کی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ دعا زہرہ کی عمر 14 سال نہیں بلکہ 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔

دوسری جانب ظہیر احمد کی والدہ کا دعویٰ ہے کہ دعا زہرہ خود ٹیکسی کے ذریعے بھاگ کر شادی کرنے کیلئے آئی تھی، اُسے ہم نے اغواء نہیں کیا۔

Related Posts