ماحول کا عالمی دن، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پیغام

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
ماحول کا عالمی دن، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پیغام
ماحول کا عالمی دن، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پیغام

کراچی: امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ ہر سال ماحول کا عالمی دن ہمارے ماحول کو درپیش مسائل کے متعلق شعور اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہر سال 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ ماحول کے تحفظ کے حوالے سے آ گہی پیدا کی جا سکے۔ نیول چیف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے تحت منایا جانے والا یہ دن ہمارے ماحول کو درپیش مسائل جیسے آلودگی، جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت، پائیدار کھپت، سطح سمندر میں اضافہ اور غذائی تحفظ کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کا ایک موقع ہے۔

یومِ ماحولیات کے موقعے پر اپنے پیغام میں نیول چیف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی مقاصد کے تحت، اس دن کا مقصد ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی ترویج کرنا ہے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر معیارِ زندگی فراہم کرسکیں۔

نیول چیف نے کہا کہ اس سال عالمی یوم ماحولیات کا موضوع’صرف ایک زمین’ ہے، جس میں فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے وسیع پیمانے پر پالیسیوں میں تبدیلی اور سر سبز و شاداب اور پائیدار طرز زندگی کے فروغ کے لیے آواز اٹھانا ہے۔

رواں سال، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی گولڈن جوبلی کے موقع کی مناسبت سے، عالمی یوم ماحولیات کا سب سے پہلا موضوع،’ صرف ایک زمین’ جسے 1974 میں اپنایا گیا تھا، دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔

پانچ دہائیاں گزر جانے کے باوجود یہ موضوع ہمیشہ کی طرح ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ زمین ہمارا واحد گھر ہے اور بنی نوع انسان کو اپنے محدود وسائل کی ہر صورت حفاظت کرنی چاہیے۔

چیف آف نیول اسٹاف نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے پاکستان صحیح سمت میں توجہ مرکوز کررہا ہے تاکہ انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے ہونے والی ماحولیاتی تباہی کو کم کیا جاسکے۔

پاک بحریہ ماحول کے تحفظ اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم ماحولیات مناتی ہے۔ پاک بحریہ نے اس سلسلے میں مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں مینگروز اور شجرکاری مہمات، پاک بحریہ کے رہائشی علاقوں میں پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی، بندرگاہوں پر ٹھوس فضلہ جمع کرنا، ریڈ بیڈ اور ریورس آسماسسز پلانٹس اور رہائشی علاقوں میں سیوریج کے پانی کی نکاسی شامل ہیں۔

بحریہ کے زیر انتظام علاقوں میں ‘تھری بن سسٹم’ متعارف کرانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ اس سسٹم کے تحت زیر زمین تلف کیے جانے والے فضلاء، دوبارہ استعمال کے قابل اشیاء اور کھاد کے طور پر استعمال ہونے والے نامیاتی مواد کو الگ کیا جاسکے۔ اس طرح نہ صرف پودوں کی نشوونما کو تقویت ملے گی بلکہ ماحول کو آلودہ کرنے والی میتھین گیس کے اخراج کو روکا جاسکے۔

 تمام اہلکاروں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنے اور ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے پاک بحریہ کی فیلڈکمانڈز نے متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے۔ نیول چیف نے کہا کہ میں تمام بحری کمیونٹی سے توقع کرتا ہوں کہ وہ ایسی سرگرمیوں کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں کریں گے۔

یومِ ماحولیات کے موقعے پر اپنے پیغام میں نیول چیف نے کہا کہ ایک مشترکہ مقصد کے لیے اجتماعی کوششوں کے ساتھ ساتھ، انفرادی اقدامات بھی مجموعی طور پر مؤثر اثرات پیدا کر سکتے ہیں۔آئیے اس دن ہم ایک صاف ستھرے اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کی توثیق کریں جو ہمارے معیار زندگی کو براہ راست متاثر کرتا ہے۔

چیف آف نیول اسٹاف نے کہا کہ میں صنعتی برادری سے بھی گزارش کروں گا کہ وہ ہمارے مشترکہ اثاثے یعنی ماحول کے تحفظ کے لئے بہترین طریقوں اور اصولوں پر عمل پیرا ہوں۔

Related Posts