کراچی: کراچی کے علاقے جیل چورنگی کے ڈپارٹمنٹل اسٹور (چیز اپ) میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد عمارت کے مکین رہائش سے محروم ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جیل چورنگی کے سُپراسٹور میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو نے وائس چانسلراین ای ڈی یونیورسٹی سریش لودھی سے مدد مانگ لی۔ ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل ٹیم نے عمارت کا ابتدائی معائنہ کرکے رہائشی عمارت رہنے کےلئےغیرموزوں قراردے دی۔
ڈی جی ایس بی سی اے نے این ای ڈی یونی ورسٹی کے وائس چانسلر کو خط تحریر کیا ہے جس میں انھیں بتایا ہے کہ ڈپارٹمنٹل اسٹور میں 3 دن مسلسل آگ لگنے سے رہائشی اپارٹمنٹ سمعیہ برج ویو کو بری طرح نقصان پہنچا اور عمارت کا بلڈنگ اسٹریکچر بری طرح متاثر ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دعا منگی کیس میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم گرفتار