لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمن پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا، جس میں دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ویمن پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور طوبیٰ حسن پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد ہوئی ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے ویمن پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگی میں پاکستانی کھلاڑی بسمہ معروف اور طوبیٰ حسن شامل ہیں، جبکہ جرسی کی ٹرینیٹی اسمتھ بھی نامزد ہونے والی کرکٹرز میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آصف آفریدی کی بیٹی کی حالت تشویشناک، دُعا کی اپیل کردی