کراچی: سندھ حکومت نے ہفتے کے روز کمرشل لانچ سے قبل پیپلز بس سروس منصوبے کی آزمائشی مہم کا کامیاب انعقاد کیا۔
سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ماڈل کالونی سے شارع فیصل پر موجود آواری ٹاور ہوٹل تک سواری کی، اور یہ سفر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں مکمل کیا۔ سعید غنی اور وقار مہدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
صوبائی حکومت نے چین سے بسیں درآمد کیں جنہوں نے بغیر کسی رکاوٹ کے 29 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کامیابی سے مکمل کیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز بس سروس پراجیکٹ کے تحت سندھ حکومت کراچی کے سات مختلف روٹس پر 240 بسیں چلانے کے لیے تیار ہے اور یہ ان کا ٹیسٹ رن ہے۔
”کل 250 بسوں میں سے 140 پہنچ چکی ہیں اور باقی گاڑیوں کی کھیپ جلد ہی پہنچنے کی امید ہے۔ ان 250 بسوں میں سے 240 بسیں کراچی میں جبکہ باقی 10 بسیں لاڑکانہ میں چلائی جائیں گی۔
اپنی حکمرانی کے 14 سال سے زائد عرصے کے بعد، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبے شروع کرکے اپنی شہری انتظامیہ میں کچھ کامیابیاں دکھانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:نیشنل بینک کی کسانوں کیلئے الیکٹرانک وئیر ہاؤس رسید فنانسنگ کی سہولت