وفاقی کابینہ نے چین سے 2ارب 40کروڑ ڈالر کا قرض لینے کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ نے چین سے 2ارب 40کروڑ ڈالر کا قرض لینے کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے چین سے 2ارب 40کروڑ ڈالر کا قرض لینے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ قیادت وفاقی کابینہ نے ہمسایہ ملک چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض لینے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے گزشتہ روز کے اجلاس میں وزارتِ خزانہ کی چین سے قرض حاصل کرنے کی سمری منظور کی گئی۔ کابینہ نے منظوری سمری سرکولیشن کے ذریعے دی۔

یہ بھی پڑھیں:

گزشتہ 11 ماہ میں برآمدات میں 28.8 بلین ڈالر کا اضافہ

وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے کابینہ کو دی گئی سمری کے مطابق ہمسایہ ملک سے 1ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض 3سال کیلئے حاصل کیا جائے گا جو چین سے 1 فیصد مارجن پر ملے گا۔

سمری کے مطابق پاکستان کو چین یہ قرض 2019 کے معاہدے کے تحت دے گا۔ واضح رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کے پیشِ نظر حکومت قرض کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔

ملک بھر میں آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کیلئے کڑی شرائط کے تحت پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے جس کا اثر براہِ راست غریب طبقے پر پڑے گا۔

اشیائے خوردونوش، سبزیاں، پھل، دالیں اور چینی سمیت متعدد ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دیگر اشیاء بھی مہنگی ہوئیں۔ 

 

Related Posts