پاکستان نے سری لنکا کو 73 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے سری لنکا کو 73 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی
پاکستان نے سری لنکا کو 73 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

 کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کی ٹیم کو 73 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری ویمن انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کی ٹیم کو کامیابی کے لئے 254 رنزکا ہدف دیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان  پر 253رنز بنائے۔سری لنکا کی ٹیم 180 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اس طرح پاکستان ویمنز نے سری لنکا کو 73 رنز سے ہرا کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔ پاکستان کی جانب سے اوپنرز منیبہ علی اور سدرا امین نے 158 رنز کا بہترین آغاز فراہم کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی 56ویں سالگرہ، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد

پاکستانی کھلاڑی منیبہ علی نے 3 چوکوں کی مدد سے 56 رنز اسکور کیے۔دوسرے اوور میں چانس ملنے کا فائدہ اٹھانے والی سدرہ امین نے اپنے کیریئر کی پہلی سینچری اسکور کی۔

سدرا امین  نے150 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 123 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 11 چوکے بھی شامل تھے۔ سدرا امین دوسری ٹاپ اسکورر بھی بن گئیں۔ یہ پاکستان کی جانب سے 5 ویں سینچری رہی۔ جویریہ خان 133 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ پاکستان کی ٹاپ اسکورر ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

 دوسری وکٹ کی شراکت میں 74 رنز بنے۔ پہلے میچ میں 62 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہنے والی کپتان بسمعہ معروف اس مرتبہ بھی 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں، نداڈار نے ناقابل شکست 10 رنز بنائے۔

Related Posts