اسلام آباد: عوام مزید مہنگائی کیلئے خود کو تیار کرلے کیونکہ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری کے لیے سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے لیے 45 اور سوئی سدرن کے لیے 44 فیصد اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔
اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے لیے گیس 266 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی جس کے بعد گیس کی قیمت 854 روپے 52 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خطرہ ہے یاسین ملک کو زیرِ حراست قتل کردیا جائے گا، وزیرِ خارجہ