ملک کو اس وقت سنگین معاشی حالات کا سامنا ہے ایسے میں اس قسم کی اطلاعات آرہی ہیں کہ شاید حکومت ملک میں معاشی ایمرجنسی نافذ کرنے والی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی حالات سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کفایت شعاری سے متعلق اہم فیصلے کرینگے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کو فری پیٹرول کی 30 سے 40 فيصد کٹوتی اور دیگر مراعات میں بھی کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی بلند پرواز کا سلسلہ جاری، اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی