کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 1034 پوائنٹس کی کمی ہوگئی اور ملک میں ڈالر کی قدر میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے پانچویں روز کے ایس ای 100 انڈیکس گزشتہ روز کے 42 ہزار 238 پوائنٹس کے مقابلے میں 926 پوائنٹس گر کر 41 ہزار 312 پوائنٹس (2.19 فیصد کمی) پر آگیا۔
مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 899 پوائنٹس (2.13 فیصد) کمی کے ساتھ 41 ہزار 339 پوائنٹس پر ہوا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کے فیصلے اور پاور ریگولیٹر کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں تقریباً 8 روپے فی یونٹ اضافے کے اعلان کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ آنے کے بعد مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔مفتاح اسماعیل