پاکستان نے یوکرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے یوکرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کردی
پاکستان نے یوکرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کردی

اسلام آباد: پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر روس کے فوجی آپریشن کا شکار یوکرین کے عوام کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حکام نے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پاکستان میں یوکرین کے سفیر مارکیان چچوک کے حوالے کی۔ حوالگی کی تقریب نور خان ائیر بیس پر منعقد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی وزیرستان، دتہ خیل میں دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کا جوان شہید

پاکستان کی جانب سے پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے کے ذریعے امدادی سامان کی کھیپ یوکرین کو روانہ کی گئی جس میں ہنگامی ادویات، کھانے پینے کی اشیاء اور کمبل شامل ہیں۔اس موقعے پر وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور بھی موجود تھیں۔ 

وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے سرکاری تقریب کے دوران امدادی سامان یوکرینی سفیر کے حوالے کیا جس میں این ڈی ایم اے، دفترِ خارجہ اور یوکرینی سفارتخانے کے حکام شریک تھے۔حنا ربانی کھر نے یوکرین کیلئے خیر سگالی کا اظہار کیا۔ 

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان یوکرین کے ساتھ اپنے گزشتہ 30 سالہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہمارا ملک یوکرین کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امدادی سامان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دے رہا ہے۔

یوکرینی سفیر نے ضرورت کی گھڑی میں یوکرینی عوام کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجنے پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین حقیقی طور پر امداد کو پاکستانی عوام کی جانب سے خیر سگالی اور ہمدردی کا مظہر سمجھتا ہے۔

 

Related Posts