اچھا کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو ہمیشہ اپنی پرفارمنس پر توجہ دیتا ہے، کپتان بابراعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اچھا کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو ہمیشہ اپنی پرفارمنس پر توجہ دیتا ہے۔

کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں شدید گرمی ہوگی لیکن ہمیں پھر بھی اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیتنا چاہتے ہیں، جس کیلئے تیاریاں بھی شروع کردی ہیں، کل سے کیمپ کا آغاز ہورہا ہے جس کیلئے بہت زیادہ پُرجوش ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ گرمی ضرور ہوگی لیکن ہم تیاری کر رہے ہیں، اب فیصلہ ہو چکا ہے تو سخت موسم میں کھیلنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈکپ لیگ میں شامل سیریز اہم ہے، اسی لیے کمبی نیشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریز کیا، سینئرز یا تو کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے تھے یا آرام کیا، اس لیے ان کو باہر بٹھانے کی ضرورت نہیں تھی،انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ الگ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہترین الیون اور بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں اترینگے، شاداب خان اور محمد نواز کی عدم موجودگی میں کمبی نیشن تھوڑا متاثر ہوا تھا، دونوں اچھی اسپن بولنگ کے ساتھ پاور ہٹنگ بھی کرسکتے ہیں، مثبت کرکٹ کھیلتے ہوئے تمام دستیاب پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کرینگے۔

کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ مقامی شائقین بھی ایک عرصہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ دیکھنے کیلیے بیتاب ہوں گے، کورونا پرٹوکولز کے بغیر پہلی سیریز ہونے کی وجہ سے کرکٹرز کیلیے بھی ایک خوشگوار تجربہ ہوگا۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کی تیاری کیلیے قومی کرکٹرز جمعرات سے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور مشقیں کرینگے،قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں صلاحیتیں نکھارنے کیلیے کام کیا جائے گا، چلچلاتی دھوپ میں ہونے والی پریکٹس میں ملتان کی سخت گرمی کا مقابلہ کرنے کی ہمت بھی پیدا کی جائے گی، گرین شرٹس 5جون کو سیریز کے میزبان شہر کیلیے روانہ ہوں گے، مہمان اسکواڈ کی اگلے روز آمد ہوگی۔

Related Posts