اسلام آباد ہائیکورٹ نے حماد اظہر اور اسد قیصر کی ضمانت منظور کر لی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حماد اظہر اور اسد قیصر کی ضمانت منظور کر لی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حماد اظہر اور اسد قیصر کی ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی حفاظتی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عدالتِ عالیہ اسلام آباد نے حماد اظہر اور اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت آزادی مارچ کے دوران درج مقدمات میں منظور کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی حنیف عباسی عہدے سے مستعفیٰ

ہائیکورٹ نے 5000 روپے کے مچلکوں کے عوض حماد اظہر کی ضمانت منظور کرنے کا اعلان کیا اور ہدایت کی کہ سابق وزیر حماد اظہر 11 روز کے اندر مقامی عدالت میں پیش ہو کر اپنا مؤقف بیان کریں۔

عدالتِ عالیہ نے پولیس کو حماد اظہر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری سے روک دیا۔ واضح رہے کہ دونوں پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے آزادی مارچ کے دوران صفِ اول میں نظر آئے تھے۔

گزشتہ ماہ 25 مئی کو سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آزادی مارچ کی کال دیتے ہوئے ہزاروں افراد کو وفاقی دارالحکومت میں جمع کر لیا۔ مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔

آزادی مارچ کا مقصد شہباز شریف حکومت کو گھر بھیجنا تھا، تاہم عمران خان ایک روز بھی اسلام آباد میں قیام کیے بغیر حکومت کو 6 روز تک الیکشن کی تاریخ دینے کا الٹی میٹم دے کر واپس لوٹ گئے۔ 

Related Posts