آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جون کو طلب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جون کو طلب کیا ہے۔ پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے سخت مخالفت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکمراں سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر کے اتحاد سے قائم ہونے والی حکومت کو سب سے زیادہ سخت مخالفت کا سامنا پی ٹی آئی سے ہے تاہم پی ٹی آئی کے اراکین استعفوں کی تصدیق کیلئے بھی قومی اسمبلی میں قدم نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں:

آصف زرداری کا عمران خان کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے استعفوں کی تصدیق کیلئے اراکین کو طلب کیا جس پر چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی فلور پر استعفے دے چکے، اسمبلی میں جانا حکومت کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا۔ہم امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی سے انتخاب جیت کر ایوانِ صدر تک پہنچنے والے ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کی دفعہ 54(1) کے تحت شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ مالی سال 23-2022 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف ملک کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے وفاقی حکومت کے معاشی ویژن سے پردہ اٹھائیں گے۔ پی ٹی آئی اراکین کی عدم موجودگی میں اتحادی حکومت بجٹ منظور کرانے میں آسانی سے کامیاب ہوسکتی ہے جبکہ تحریکِ انصاف کے اراکینِ اسمبلی مستعفی ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Related Posts