پاک ترک تعلقات مشترکہ ثقافت،مذہب اور ورثے کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں،وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک ترک تعلقات مشترکہ ثقافت،مذہب اور ورثے کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں،وزیراعظم
پاک ترک تعلقات مشترکہ ثقافت،مذہب اور ورثے کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ پاک ترک تعلقات مشترکہ ثقافت،مذہب اور ورثے کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں جو وقت، جغرافیے اور سیاسی حدود سے بالاتر ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ بدھ کے روز انقرہ میں ایک مشترکہ نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے سٹرٹیجک تعاون کونسل کا اجلاس پاک ترک مشترکہ مفادات کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ جون میں ترکی کا ایک تجارتی وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے شاندار نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے ستمبر میں اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا آئندہ اجلاس منعقد کرنے کے ترک صدر کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کیخلاف طاقت کا استعمال روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

انہوں نے امیدظاہر کی کہ ترکی کے عوام ای کامرس، سیاحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے اور پن بجلی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔

Related Posts