پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کیخلاف طاقت کا استعمال روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کیخلاف طاقت کا استعمال روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کیخلاف طاقت کا استعمال روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بدھ کے روز سپریم کورٹ میں اسلام آباد تک دوسرے لانگ مارچ کی اجازت دینے اور حکومت کو پرامن احتجاج کے خلاف طاقت کے استعمال سے روکنے کی درخواست دائر کردی۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت داخلہ، اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل اور دیگر کو مدعا علیہ نامزد کیا گیا تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکم دے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج اور اجتماعات کی اجازت دی جائے اور کسی بھی شہر میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت حکم دے کہ پی ٹی آئی کے کسی کارکن یا رہنما کو گرفتار یا تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے، پی ٹی آئی کے خلاف دھمکی آمیز ہتھکنڈے استعمال نہ کیے جائیں اور گھروں پر چھاپے نہ مارے جائیں اور لوگوں کی نقل و حرکت نہ روکی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکم دے کہ احتجاج اور دھرنے کے شرکاء کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے انتخابات کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے دی۔

ادھر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت ملک توڑنے کے لیے ایسے اقدامات کر رہی ہے۔ ”یہ مرکز اور صوبوں کے درمیان تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں ” انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی نے آئین پاکستان میں فراہم کردہ بنیادی حقوق سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔

مزید پڑھیں:لانگ مارچ میں توڑ پھوڑکا معاملہ، شیخ رشید کی دو مقدمات میں ضمانت منظور

انہوں نے سوال کیا کہ کون سا قانون شہریوں کو پرامن احتجاج کرنے سے روکتا ہے؟

Related Posts