مہنگائی کا سلسلہ جاری، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 213 روپے لٹر تک اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

11ماہ میں کوکنگ آئل کی درآمد میں 44 فیصد اضافہ ہوا
11ماہ میں کوکنگ آئل کی درآمد میں 44 فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد: حکومت نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بالترتیب 208 روپے اور 213 روپے فی لٹر تک غیر معمولی اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بھاری اضافے کے بعد مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بھی ہوش ربا اضافہ کردیا ہے۔ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اوگرا کا رواں ماہ کیلئے ایل پی جی کی قیمت 13 روپے کم کرنے کا اعلان

حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج (یکم جون) سے ہوگا۔ قیمتوں میں 213 روپے اضافے کے بعد گھی کی قیمت 555 روپے فی کلو جبکہ کوکنگ آئل کی 605 روپے فی لٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

معیاری کوکنگ آئل کے 5 لٹر کے پیک کی قیمت بھی 2 ہزار 105 روپے سے بڑھ کر 2 ہزار 655 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث کوکنگ آئل کی دیگر برانڈز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد بازاروں میں تاحال مشہور برانڈز کے گھی اور خوردنی تیل کی زیادہ سے زیادہ قیمت 540 سے 540 روپے فی کلو کے درمیان ہے۔ مقامی مارکیٹ میں مہنگائی میں ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ مرغی کا گوشت، سبزیاں، تازہ دودھ، دہی، چینی، آٹا اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 

Related Posts