پہلا ون ڈے، سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسرا ون ڈے، پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو 73 رنز سے شکست دے دی
دوسرا ون ڈے، پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو 73 رنز سے شکست دے دی

لاہور: پاکستان اور سری لنکا ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگیا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ کراچی میں کھیلا جارہا ہے ۔

کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

قبل ازیں پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز تین صفر سے جیتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف، منیبہ علی، سدرہ امین،عمیمہ سہیل، ندا ڈار، سدرہ نواز عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء، ڈایانہ بیگ، غلام فاطمہ اور سعدیہ اقبال پلینگ الیون کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستان میں آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے میچ کھیلے جارہے ہیں۔

سابقہ ریکارڈز کا جائزہ لیا جائے تو ون ڈے فارمیٹ میں سری لنکا ویمنز کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے گئے 30 میں سے 21 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ دسمبر 2005 میں مدمقابل آئیں تھیں، جہاں مہمان اسکواڈ ہی کامیاب ٹھہرا تھا۔

Related Posts