نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے منگل کو اپریل 2022 کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 51 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا میں بجلی کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی یونٹ اضافے کی تجویز پر سماعت ہوئی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ 12.55 بلین یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

پاکستان میں بجلی کا شارٹ فال شدت اختیار کر گیا ہے کیونکہ بجلی کا بحران 7000 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بجلی کا شارٹ فال 6500میگا واٹ سے زائد، مختلف شہروں میں طویل لوڈ شیڈنگ

ملک میں بجلی کی پیداوار 21 ہزار 200 میگاواٹ ہے جب کہ طلب 28 ہزار 200 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق تمام بڑے شہروں کو روزانہ 8 سے 10 گھنٹے بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔

Related Posts