کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 38 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 43078.14 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔آج کاروبار میں 0.09 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 12 کروڑ 24 لاکھ 72 ہزار 161 شیئرز کا لین دین ہوا۔
دوسری جانب آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی بحالی کے اثرات ملکی کرنسی پر پڑنے لگے، امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:بجلی کا شارٹ فال 6500میگا واٹ سے زائد، مختلف شہروں میں طویل لوڈ شیڈنگ