وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، کابینہ کا لانگ مارچ سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، کابینہ کا لانگ مارچ سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، کابینہ کا لانگ مارچ سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے دوران اراکین نے حکومت مخالف لانگ مارچ سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر گفتگو، تبادلۂ خیال اور مختلف فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس میں اہم پیشرفت

وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی وزیراعظم میں ٹیلیفونک رابطہ

وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کا 25 مئی کا لانگ مارچ مسترد کرنے پر عوام کو مبارکباد دی۔ اراکین کا میڈیا نمائندگان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ جتھوں کے حقائق پر مبنی رپورٹنگ قابلِ ستائش ہے۔

کابینہ اجلا س کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  ہم نے وزارتِ داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ لانگ مارچ کے دوران کسی بھی اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں ہونا چاہئے۔

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کابینہ اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں تھا۔ کابینہ نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو فرائض بخوبی انجام دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقعے پر25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران تشدد اور توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور مشیرِ امورِ کشمیر قمر زمان کائرہ سمیت 5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

اراکینِ وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں حکومت مخالف احتجاج کے متعلق فیصلہ کیا کہ اگر مستقبل میں کوئی ریاست مخالف لانگ مارچ ہوا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم میاں شہباز شریف اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں وزرائے اعظم نے یوکرین کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ برطانوی وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کو ان کے انتخاب اور یہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں اضافہ کی خواہش ظاہر کی۔

Related Posts