گھوٹکی میں مسافر بس کو حادثہ پیش آگیا، 5 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گھوٹکی میں مسافر بس کو حادثہ پیش آگیا، 5 افراد جاں بحق
گھوٹکی میں مسافر بس کو حادثہ پیش آگیا، 5 افراد جاں بحق

کراچی: صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں مسافر بس کو حادثہ پیش آگیا، بس الٹ جانے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسافر بس آزاد جموں وکشمیر سے کراچی آتے ہوئے سکھر ملتان موٹر وے پر پوائنٹ 89 کے قریب الٹ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو رحیم یار خان ہسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، پی سی ہوٹل کی چھت گر گئی، 2افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ حادثے کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔

قبل ازیں پیر اور منگل کی درمیانی شب چشتیاں میں سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے۔ قاضی والا روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں تیز رفتار مسافر بس کار اور موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی۔

موٹر سائیکل، بس اور کار کے تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی جبکہ 1 جاں بحق ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئیں اور زخمی افراد اور جاں بحق شخص کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

 

Related Posts