کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں شہرِ قائد میں 50ایمبولینسز چلائی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ آج ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا افتتاح کرنے کیلئے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس پہنچے اور سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقعے پر صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، باری پتافی، شہلا رضا اور مشیر مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔
دُنیا بھر میں کورونا سے 53کروڑ 20لاکھ افراد متاثر، 63لاکھ 11ہزار ہلاک