پاکستانی کوہ پیما اسد علی کا کارنامہ، شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی کوہ پیما اسد علی کا کارنامہ، شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی
پاکستانی کوہ پیما اسد علی کا کارنامہ، شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

لاہور: پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے شمالی امریکہ کی بلند ترین چوٹی کو سر کرلیا۔

شمالی امریکہ کے علاقے الاسکا میں موجود 6 ہزار 190 میٹر بلند دینالی کو اسد نے 28 مئی کو سر کیا ہے۔

کوہ پیما اسد علی میمن اس سے قبل ماؤنٹ کیلی مانجرو، اکونگوا اور البروس کو سر کرچکے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن 7 براعظم میں 7 چوٹیوں کو سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے نامور کوہ پیما کی نمازِ جنازہ ادا، علی رضا سدپارہ اسکردو میں سپردِ خاک

قبل ازیں پاکستان کے دو کوہ پیماؤں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو کو سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

کوہ پیما سرباز علی خان نے نیپال میں واقع 8463 میٹر بلند چوٹی کو ہفتے کی صبح سر کیا، سرباز علی خان نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 میں سے گیارہویں چوٹی کو سر کیا۔

سِرباز کے کرئیر میں بلند ترین 14 چوٹیوں میں سے گیشربرم ون، شیش پنمگا اور چو ایو کو سر کرنا باقی رہ گیا ہے، سرباز خان گیارہ 8 تھاؤزنڈرز سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

Related Posts