فرانس، مونا لیزا کی تصویر پر کیک لگانے والا شخص گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرانس، مونا لیزا کی تصویر پر کیک لگانے والا شخص گرفتار
فرانس، مونا لیزا کی تصویر پر کیک لگانے والا شخص گرفتار

پیرس: فرانس کے ایک میوزیم میں لگے مونا لیزا کے مشہور زمانہ پورٹریٹ پر احتجاجاً کیک لگانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس میں موجود دنیا کے سب سے بڑے آرٹ میوزیم لووخ، جہاں پر مونا لیز کا شاندار پورٹریٹ موجود ہے، وہاں پر ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جب ایک نفسیاتی شخص نے پورٹریٹ پر کیک لگادیا، تاہم وہاں پر موجود حکام نے اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

بعدازاں وہاں پر موجود لوگوں میں سے کسی نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ خوش قسمتی سے پورٹریٹ پر شیشہ لگا تھا جس کی وجہ سے لیونارڈو ڈا وِنچی کے اس شاہکار کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس سے پہلے بھی متعدد بار اس تصویر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا چکی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دِکھایا گیا کہ میوزیم کا ایک ملازم شیشے کو صاف کر رہا ہے ساتھ ہی جڑی دوسری ویڈیو میں دِکھایا گیا کہ سفید رنگ کے کپڑوں میں ملبوس شخص کو سیکیورٹی گارڈ دور لے جارہے ہیں۔

علاوہ ازیں پیریس کے پراسیکیوٹر آفس کا واقعے کے متعلق کہنا تھا کہ ثقافتی شاہکار کو نقصان پہنچانے کی کوشش پر تحقیقات کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ مونا لیزا کی تصویر دسمبر 1956 کے بعد سے شیشے کی حفاظتی شیلڈ کے پیچھے ہے جب بولیویا کے ایک شخص نے تصویر پر پتھر پھینکا جس سے مونا لیزا کی بائیں کوہنی کو نقصان پہنچا تھا۔

2005 میں اس کو ایک دوسرے کیس میں رکھا گیا جو درجہ حرارت اور نمی کو قابو میں رکھتا ہے۔

لیونارڈو ڈا وِنچی نے مونا لیزا کی یہ تصویر 1503 میں تخلیق کی جو 1797 سے لووخ میوزیم میں موجود ہے۔

Related Posts