استعفوں کی تصدیق، پی ٹی آئی نے اراکین کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

استعفوں کی تصدیق، پی ٹی آئی نے اراکین کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے سے روک دیا
استعفوں کی تصدیق، پی ٹی آئی نے اراکین کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے سے روک دیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی مبینہ ہدایت پر پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے اراکین کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے سامنے پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی اراکین کو پیش ہو کر اپنے استعفوں کی بالمشافہ تصدیق کیلئے طلب کیا تھا تاہم پی ٹی آئی قیادت نے مبینہ طور پر اپنے اراکین کو پیشی سے روکتے ہوئے تصدیق سے بازرہنے کاحکم جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب

پی ٹی آئی قیادت سے متعلقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی قائدین نے اراکینِ اسمبلی سے کہا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے سامنے جانے کی ضرورت نہیں۔اسپیکر کے بلانے پر پیش ہونے سے گریز کریں جبکہ اراکین نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر استعفے دئیے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا۔ پی ٹی آئی کے مستعفی اراکینِ اسمبلی کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مراسلے بھی جاری کیے گئے۔ 

قبل ازیں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے معزول ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن کے دوران تقریر میں کہا  کہ ہم اس ایوان سے استعفیٰ دیتے ہیں۔

Related Posts