کراچی: پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روزکے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 178.69 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
100 انڈیکس 43040.14 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ بند ہوا، پورے کاروباری روزکے دوران کاروبار میں 0.42 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 8 کروڑ 12 لاکھ 94 ہزار 999 شیئرز کا لین دین ہوا۔
دوسری جانب (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے بعد قرض پیکیج کی ممکنہ بحالی کے اثرات ملکی کرنسی پر پڑنے لگے، امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر مزید سستا ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:عالمی سیاحتی انڈیکس میں 6درجے ترقی، پاکستان 83ویں پوزیشن پر آگیا