واشنگٹن: امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ میٹا کے پلیٹ فارم پر 21 سالہ لڑکی کیساتھ دنیا کا پہلا ورچوئل ریپ کیس رپورٹ ہوا ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ورچوئل ریئلٹی پلیٹ فارم ہورائزن ورلڈز پر اکیس سالہ ریسرچر کے اوتار (کمپیوٹر پر بنائی گئی ایک فرضی کردار کی تصویر) کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔
اس وی آر پلیٹ فارم پر تحقیقی کام کرنے والے کارپوریٹ اکاؤنٹیبلیٹی گروپ ’ سم آف اس‘ نے اس حوالے سے کہا کہ لڑکی کے اوتار سے ساتھ زیادتی سے ظاہر ہوتا ہے کہ میٹا ورس میں بھی اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے بہتر منصوبہ بندی ضروری ہے۔
انقلابی پیشرفت، زمین کی بیرونی پرت پر پھیلنے والی نئی مقناطیسی لہر دریافت