پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل گیا، غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئیں۔عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل گیا، غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئیں۔عمران خان
پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل گیا، غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئیں۔عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل گیا ہے جبکہ غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کنٹینر پر گزارے ہوئے اپنے 7 گھنٹوں کے دوران جو 1 بجے سے 8 بجے تک میں نے 26 مئی کی صبح کو دیکھا، اس سے جو کچھ میں پہلے سے محسوس کررہا تھا، اس کی تصدیق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

تیاری سے نکلیں گے، اب کوئی روک نہیں سکے گا: عمران خان

ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کے بیانیے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم پر جب سے ایک غیر ملکی سازش کے ذریعے امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے، پاکستان ہمیشہ کیلئے تبدیل ہوگیا ہے، آخر کار غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئی ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس بار تیاری سے نکلیں گے، اب کوئی روک نہیں سکے گا،حق نہ ملا تو چھین کر لیں گے،حقیقی آزادی کی جنگ جہاد ہے، جب تک زندہ ہوں چوروں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

عمران خان کا گزشتہ روز چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کسی صورت امریکی غلاموں کو قبول نہیں کریں گے، چوروں کیخلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے نکلے ہوئے ہیں، جب کوئی قوم آزادی کی جنگ لڑتی ہے تو وہ جہاد ہوتا ہے۔

Related Posts