نائیجیریا میں کھانے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی، 30افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نائیجیریا میں کھانے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی، 30افراد ہلاک
نائیجیریا میں کھانے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی، 30افراد ہلاک

جنوبی نائیجیریا میں ایک چرچ کے خیراتی پروگرام کے دوران بھگدڑ مچنے سے 30 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق شہر میں ہونے والے سانحے کے بعد جوتے اور چپلیں زمین پر بکھرے پڑے تھے جب لوگوں نے زبردستی پروگرام میں جانے کی کوشش کی۔

ریورز اسٹیٹ پولیس نے بتایا کہ ایک مقامی چرچ کی تنظیم مقامی پورٹ ہارکورٹ پولو کلب میں غریبوں کے لیے کھانا اور تحائف تقسیم کر رہی تھی جب ایک ”بڑا” ہجوم قابو سے باہر ہو گیا۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا، ”بدقسمتی سے، ہجوم بے قابو ہو گیا اور منتظمین کی جانب سے ہجوم کومنظم کرنے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں، بھگدڑ میں کل 31 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس نے کہا کہ تفتیش جاری ہے۔ چرچ کے نمائندوں سے فوری طور پر معلومات لینے کے لیے رابطہ نہیں ہو سکا۔

مزید پڑھیں:نیپال، نجی ایئر لائن کا طیارہ لاپتہ، 22افرار سوار تھے

نائجیریا نے حالیہ برسوں میں خوراک کی تقسیم پر بھگدڑ کے کئی سانحات دیکھے ہیں، جن میں شمالی بورنو ریاست میں امدادی ایجنسی کا فوڈ پروگرام بھی شامل ہے جہاں گزشتہ سال سات خواتین کو روند کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

Related Posts