اس بار تیاری سے نکلیں گے، اب کوئی روک نہیں سکے گا: عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اس بار تیاری سے نکلیں گے، اب کوئی روک نہیں سکے گا: عمران خان
اس بار تیاری سے نکلیں گے، اب کوئی روک نہیں سکے گا: عمران خان

چارسدہ:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اس بار تیاری سے نکلیں گے، اب کوئی روک نہیں سکے گا،حق نہ ملا تو چھین کر لیں گے،حقیقی آزادی کی جنگ جہاد ہے، جب تک زندہ ہوں چوروں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

عمران خان کا چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کسی صورت امریکی غلاموں کو قبول نہیں کریں گے، چوروں کیخلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے نکلے ہوئے ہیں، جب کوئی قوم آزادی کی جنگ لڑتی ہے تو وہ جہاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ لا الا اللہ لوگوں کو آزاد کرتا ہے، جب پاکستان بنا تو ایک نعرہ تھا، لا الا اللہ کا مطلب کسی کے سامنے نہں جھکوں گا، امپورٹڈ حکومت چوروں کی ہمارے اوپر مسلط کی گئی، ہم کسی صورت امریکی غلاموں کو قبول نہیں کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق تھا، رانا ثنا اللہ، شہباز شریف جوتے پالش کرنیوالا اور کرپٹ حمزہ کان کھول کر سن لو، قوم ان کو معاف نہیں کرے گی، ہم عدالت میں جائیں گے، ان کے اوپر کیسز کریں گے۔

اُنکا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن آزادی کی جنگ میں شہید ہوئے ہیں، یہ سب ملکی آزادی کیلئے نکلے تھے، جب تک زندہ ہوں اپنا جہاد چوروں کیخلاف ختم نہیں کروں گا، قوم کو تیار کر رہا ہوں، اب ہم ایک ایک چیز کی تیاری کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ جو اب ہم نکلیں گے کوئی اس کے سامنے نہیں کھڑا ہوگا، سپریم کورٹ سے پرامن احتجاج کا حق مانگ رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت تیار ہوجاؤ، کبھی تسلیم نہیں کریں گے، اس بار ہم تیاری کر کے نکلیں گے، ہمارا حق نہیں دیا گیا تو چھین لیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج خبر آئی پاکستانی وفد اسرائیل گیا ہے، جب امریکی غلام اوپر بیٹھ جائیں گے تو وہی کریں گے جو حکم آئیگا، بھارت سے سمجھوتہ کر کے یہ کشمیر کو بیچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اب اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے جا رہے ہیں، یہ باشعور قوم کو غلام بنانے جا رہے ہیں، حقیقی آزادی کی جدوجہد کو ہم جہاد سمجھتے ہیں، قوم کرپٹ اور چوروں کیخلاف نکلے گی۔

انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے گھروں میں جا کر خواتین کو پکڑا گیا، یاسمین راشد کو گاڑی سے نکالا گیا، خواتین اور بچوں پر شیلنگ کی گئی، رانا ثنا اللہ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے جیلوں میں ڈلوائیں گے۔

مزید پڑھیں:عمران خان جتنا لانگ مارچ کرلیں حکومت کہیں نہیں جارہی، مریم نواز

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے روس سے 30 فیصد سستا تیل لینے کا معاہدہ کیا تھا، امپورٹڈ حکومت نے معاہدہ ختم کیا، بھارت نے روس سے سستا تیل لیا اور قیمتیں کم کیں، بھارت آزاد اور ہم غلام ہیں۔ امریکی غلاموں نے پٹرول اور فضل الرحمان کی قیمت بڑھا دی ہے، امپورٹڈ حکومت کو آئی ایم ایف سے حکم ملا کہ قیمتیں بڑھاؤ۔

Related Posts