مانسہرہ:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جتنا لانگ مارچ کرلیں حکومت کہیں نہیں جارہی، انہوں نے کہا کہ عمران خان گرفتاری کے ڈر سے بنی گالا کے بجائے پشاور میں کیوں بیٹھے ہیں؟، عوام وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔
مریم نواز کا مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انقلاب اس لیے ناکام ہوا کہ وہ ہیلی کاپٹر سے نہیں آتا، پیراشوٹ سے لینڈ نہیں کرتا، یوٹرن لیکر بنی گالا نہیں پہنچتا، عمران خان نے نااہلی سے پاکستان کے سینے پر زخم لگائے، اس کا سارا بیانیہ دو نمبر ہے۔ خیبر پختونخوا نے عمران خان کے لانگ مارچ کو ”ایبسولیوٹلی ناٹ ” کہہ کر مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ فرح گوگی نے بھی خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا، دھرنے میں استعمال گاڑیاں کے پی اور جی بی حکومت کی نمبر پلیٹ والی تھیں، وہ کرین جنہیں لیکرچڑھائی کے لیے آیا وہ کے پی کیعوام کے ٹیکس کی تھیں، کرینیں اس لیے واپس ہوگئیں کہ عوام تو دھرنے میں آئے نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخواکے عوام کی خون پسینے کی کمائی پانی کی طرح بہائی، جن پیسوں سے اسکول کالج بننے چاہیے تھے وہ وسائل ناکام انتشار میں جھونکے گئے،عمران خان کا مقصد فتنہ اور انتشار تھا،عمران خان جس ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر آیا وہ کے پی حکومت کا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو دھرنیکا بتایا لیکن صبح فرار ہوگیا، قوم کے بچے سڑکوں پر مرنیکے لیے اور اس کے بچے لندن کی ٹھنڈی ہوا میں بیٹھے تھے، قوم کے غریب بچے سڑکوں پر لو کے تھپیڑے کھاتے رہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جتنا لانگ مارچ کرلے حکومت کہیں نہیں جارہی،عوام وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکومت کو 40 دن بھی نہیں ہوئے، شہباز شریف نے آٹا،چینی سستی کر دی،عمران خان کی تباہی کو ٹھیک کرنے کیلیے مشکل فیصلے کرنے پڑے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب اس نے دیکھا لانگ مارچ ناکام ہوگا تو نواز شریف کے پاس اپنے بندے بھیجے، نواز شریف نے کہا دھمکیوں میں نہیں آئیں گے جتنے لانگ مارچ کرنے ہیں کرلو، پہلے زرداری صاحب کی منتیں کیں،پھر سپریم کورٹ کی منتیں کیں۔
مزید پڑھیں:مریم نواز کی میڈیا مینجمنٹ سے متعلق نئی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی