مریم نواز کی میڈیا مینجمنٹ سے متعلق نئی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کی میڈیا مینجمنٹ سے متعلق نئی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی
مریم نواز کی میڈیا مینجمنٹ سے متعلق نئی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی

مریم نواز کی میڈیا مینجمنٹ سے متعلق نئی مبینہ آڈیو لیک ہو گئیاسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک نئی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں وہ میڈیا کے انتظام کے حوالے سے سرکاری افسران کو ہدایات دے رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ آڈیو میں مریم نواز کو اس معاملے پر سیکرٹری اطلاعات اور پی آئی ڈی سے بات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ان کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہوا تو وہ وزیر اعظم کے سامنے معاملہ اٹھائیں گی۔

انہیں مبینہ طور پر آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ”میں میڈیا کا انتظام کر رہیہوں۔ میرے ہاتھ کیوں بندھے ہوئے ہیں؟“

مریم کی مبینہ آڈیو نے ایک بار پھر حکومت میں کوئی سرکاری عہدہ نہ ہونے کے باوجود سرکاری افسران کو سنبھالنے پر سوالات اٹھائے ہیں۔

مزید پڑھیں:لیک کی گئی آڈیو پلانٹڈ اور فیک نیوز ہے،شاہ محمود قریشی

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی آڈیو منظر عام پر آئی ہو۔ اس سے قبل ایسی ہی ایک آڈیو میں انہیں اپنے قریبی ساتھی سینیٹر پرویز رشید کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر نیوز پروگرام کے پینل کے انتظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

Related Posts